Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کھیلوں کا رجحان، تندرست پاکستان ، متوازن خاندان، خوشحال پاکستان

خاندانی منصوبہ بندی آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام کھادل بائی پاس بند بوسن پر ایک والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا، جو کہ وہاں کی مقامی ٹیموں زمان کلب اور سلیمان کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

گراؤنڈ کو خوش آمدیدی اورفیملی پلاننگ آگاہی بینرز سے خوب سجایا گیا ، میچ دیکھنے کے لئے مقامی لوگوں اور دور دراز سے شائقین نے بھرپور شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ملک محمد حسن اور تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حارث عمران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

مقامی زمیندار ملک اعجاز رسول کھادل اور ملک محمد خالد وینس نے بطور مہمان خاصی شرکت ۔

معززین علاقہ اور وہاں موجود عوام نے پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز ملتان کا شاندار استقبال کیا۔

میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع کیا گیا دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، تاہم بالآخر میچ زمان کلب کی ٹیم نے جیت کر اپنے نام کرلیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ملتان آفتاب احمدنے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محمد حسن، تحصیل آفیسر حارث عمران اور مقامی زمینداروں کے ہمراہ دونوں ٹیموں کو پہلے اور دوسرے انعام کی ٹرافی دی ،جبکہ زمان کلب کے کپتان کو بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا۔

شائقین اور کھلاڑیوں میں خاندانی منصوبہ بندی آگاہی لٹریچر اور جوس تقسیم کئے گئے ۔

معززین علاقہ نے میچ کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور خوشی کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ضرور ھونی چاہئیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button