Breaking NewsSportsتازہ ترین
تماشائی سٹیڈیم پہنچ گئے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلے میچ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم پہنچ گئی۔
شام سات بجے شروع ہونے والے میچ کےپہلے کوارٹر میں تماشائیوں کی تعداد کم تھی مگر وقت گرزنے کے ساتھ تماشائیوں میں اضافہ ہوگیا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق15ہزار سے زائد افراد نے میچ دیکھا، ان کا کہنا تھا کہ بس سروس نہ ہونےکی وجہ سے شہریوں کوسٹیڈیم آنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا ، اگر ضلعی انتظامیہ بس سروس فراہم کردے اور شہر کےمختلف پوائنٹ سے سروس دے تو تماشائیوں کی ریکارڈ تعدادسٹیڈیم آسکتی ہے۔