تعلیمی بورڈ ملتان کے تین ملازمین کے اعزاز میں تقریب

تعلیمی بورڈ ملتان کے تین ملازمین ریٹائر ہوگئے ، جن کے اعزاز میں الوادعی تقریب منعقد کی گئی۔
اسٹیٹ برانچ کے مذکورہ بالا تین ملازمین، کے اعزاز میں یونین کی طرف سے کمیٹی روم میں چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ،حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی مہمان خصوصی تھے۔
جبکہ قاضی مجیب الرحمٰن ،ڈاکٹرحافظ فدا حسین، ظفراقبال موہل،ملک نثار احمد ،صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن،جنرل سیکرٹری،عمران حسین، ناصر عباس شمسی، کے علاوہ جملہ اہلکاران اسٹیٹ برانچ نے شرکت کی ۔
سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان ،خرم شہزاد قریشی نےکہا کہ بحیثیت انسان ہم سب برابر ہیں ،بورڈ کا ہر ملازم اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے ،ٹیم ورک پریقین رکھتا ہوں، ان ملازمین نے اپنی زندگی کے 40 سے زائد سال دفتر میں خدمات سر انجام دیں، ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ،حافظ محمد قاسم نے ملازمین کو بے داغ سروس کی تکمیل پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کی ایک اننگز ختم کی ہے، اب زندگی کی اگلی اننگز شروع کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ،ادارے کی عزت وتکریم کیلئے کوشاں رہیں،انسان کا کردار ہی انسان کی عزت کا باعث ہے،م مملازمین کے جائز پترجیحی بنیادوں پرکرنا میرے لئے باعث افتخار ہے۔ص
صدرویلفیئر ایسوسی ایشن،ملک نثار احمد نے کہا کہ تینوں ملازمین انتہائی ایماندار،محنتی اور فرض شناس تھے، باعزت ریٹائرمنٹ عطیہ خداوندی ہےتقریب کے اختتام پر ملازمین کو یادگاری شیلڈز، تعریفی سرٹیفکیٹس، پھولوںکے گلدستے اور تحائف دیکر پرتپاک طریقہ سے الوداع کیا۔