Breaking NewsSportsتازہ ترین

ضمیرحیدر کی ریٹائرمنٹ آگئی

پاکستان کے انٹر نیشنل کرکٹ ایمپائر ضمیر حیدر جو کہ تیس ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے کہ اعزاز میں ملتان ریجن کرکٹ ایمپائرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک سادہ پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمن محمد جمیل کامران، وائس چیرمین پروفیسر ندیم اقبال ، سیکرٹری محمد ارشاد سونی۔فنانس سیکرٹری محمد منظور لطیفی ممبران۔محمد آصف۔محمد بلال حنیف۔محمد مرسلین نے شرکت کی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے بلے کی چھاؤں میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

محمد جمیل کامران نے کہا کہ ضمیر حیدر ایک با صلاحیت ایمپائر ہیں۔
ان کے ساتھ گزرا ہوا وقت ناقابل فراموش ہے۔

پروفیسر ندیم اقبال نے کہا کہ ضمیر حیدر کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنے پیشہ کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں، اور اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجمام دیتے ہیں۔

ضمیر حیدر نے کہا کہ ایمپائرنگ ایک اہم شعبہ ہے۔جس میں نام بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔
مخلص دوستوں کے تعاون سے یہ سفر شاندار گزرا۔اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب کی محبتوں کا مشکور ہوں کہ آپ نے میرے لیے یہ سب اہتمام کیا۔

تقریب کے آخر میں ایسوسی ایشن کی جانب سے ضمیر حیدر کو خصوصی سوئینیر پیش کیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں