جامعہ زکریا : ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کی کسان بیٹھک
ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام جانوروں میں اسقاط حمل کی بیماری کے متعلق ضلع میاں چنوں کے کسان حضرات کے لئے آگاہی مہم کا اہتمام کیاگیا ۔
جس کےلئے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب نے اس پراجیکٹ کے قائد ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اویس ہیں، اس موقع پر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز سے ڈاکٹر محمد رضا حمید اور ڈاکٹر عبد الرؤف خالد نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر اویس نے جانوروں اور انسانوں کی اہم حیوان آور بیماری اسقاط حمل کی وجوہات ، تدارک اور اس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور فارمر حضرات کو میاں چنوں میں اس بیماری کی شرح کے بارے میں آگاہی دی۔
ڈاکٹر رضا حمید اور ڈاکٹر عبدالرؤف نے بھی جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص،فلا ح و بہبود اور خوراک کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔
مہم میں پروگریسو فارمر مہر سہیل عباس ہراج سابقہ ناظم ،ملک اللہ دتہ ڈوگر، حافظ محمد بشیر، میاں محمد فیصل، رانا محمد منیرمنج، ایڈوکیٹ رانا کاشف محمود منج و دیگر کے علاوہ بھی 50 سے زائد مویشی پال حضرات نے شرکت کی۔