Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فارمرز ایڈوائزری کمیٹی: پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ملتان کا چودہواں اجلاس

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا چودہواں اجلاس اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت ڈائریکٹر سی سی آر ملتان ڈاکٹر زاہدمحمودنے کی۔

اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے زرعی ماہرین نے بھرپور شرکت کی، اور ملکی سطح پر کپاس کی مجموعی صورتحال اور کپاس کی نگہداشت کا جائزہ پیش کیا گیا۔

اجلاس میں کپاس کے کاشتکاروں کے لئے 15 اکتوبر تک کی سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلا س میں بتایا گیا کہ کچھ علاقوں میں کپاس کی فصل ختم ہوچکی ہے جبکہ ابھی کچھ دیگر جگہوں پر کپا س کی فصل موجود ہے۔

اجلا س میں بتایا گیا کہ کاشتکار کپاس کی آخری چنائی کے بعد کھیت میں بھیڑ بکریاں چرائیں یا پھر پنک بول وورم مشین لازمی چلائیں تاکہ آخری چنائی کے بعد کپاس کے پودوں پر باقی ماندہ ادھ کھلے اور متاثرہ ٹینڈوں کا خاتمہ ممکن بنایا جایا جا سکے، اور آنے والی فصل گلابی سنڈی سے محفوظ رہ سکے۔

بیج کے لئے ایسی پھٹی کا انتخاب کیا جائے جو گلابی سنڈی یابارش سے متاثرہ نہ ہو۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ ایسی فصل جس میں8سے زائد سبز ٹینڈے موجود ہوں اس کو حسب ضرورت پانی لگائیں، جبکہ کاشتکار15اکتوبر تک آخری آبپاشی کا عمل مکمل کریں۔ایسی فصل جس میں ان کھلے ٹینڈے موجودہوں اور فصل لیٹ ہونے کا امکان ہو تو کاشتکار اس کھڑی کپاس میں گندم کا چھٹہ لگا ئیں۔

کاشتکار ذخیرہ شدہ پھٹی سے روئی کا نمونہ لے کراس کی کوالٹی چیک کرائیں، اور معیار کی بنیاد پر فروخت اچھے داموں میں کریں۔

چنائی کے لئے سوتی کپڑے کا استعمال کیا جائے۔چنائی کا عمل پودے کے نچلے حصے سے شروع کریں تاکہ اس میں پتی ملنے کا امکان کم سے کم ہواور کھیت میں گری کپاس کو اچھی کپاس میں مکس نہ کریں تاکہ کپاس کا معیار کم نہ ہو۔

اس کے علاوہ گلابی سنڈی سے متاثرہ ٹینڈوں کی چنائی علیحدہ رکھیں اور اچھی کپاس میں اسے نہ ملائیں۔کاشتکار سانگلی سے پاک چنائی کریں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایسی فصل جس میں 8 سے زائد سبز اور نرم ٹینڈے موجود ہوں اور وہاں جنسی پھندوں کا استعمال نہیں کیا گیا تو کاشتکارگلابی سندی کے کنٹرول کے لئے ڈیلٹا میتھرین+ٹرائی یزوفاس 600 ملی لٹر بحساب100لٹر پانی فی ایکڑ سپرے کریں۔

اجلاس میں سی سی آر آئی ملتان کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان ڈاکٹر محمد نوید افضل ،ڈاکٹر محمد ادریس خان ، ڈاکٹر فیاض احمد،مس صباحت حسین، ساجد محمود، ڈاکٹر رابعہ سعید اور جنیداحمد خان ڈاہا سائنٹفک آفیسرنے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button