Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبہ سندھ سے کسانوں کا نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا صوبہ سندھ سے کسانوں،فارمر نے دورہ کیا, دورہ کرنے کا بنیادی مقصد سندھ میں جدید طریقہ کاشتکاری اور فصلوں کے مسائل تھے۔

دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے یونیور سٹی کی تفصیلی پر یزنٹیشن دی کی اور یونیورسٹی کے جدید تجرباتی فارم کا دورہ کروایا۔

فارمرز کے وفد نے زرعی جامعہ ملتان کی ترقی پر رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) کی کاوششوں کو خوب سراہا اور کہا کے یونیورسٹی کی جدید ریسرچ سے ان کو بہت سے فوائد کے ساتھ ساتھ سیکھنے کا موقع ملا۔

مزید فروٹ فلائی ٹریپ اور پھل کی نئی مکھی کی بیٹ بھی لینے کی خواہش ظاہر کی ۔اور سڈن ڈیتھ کے لیے بھی ٹریننگز سندھ میں کروانے کا کہا۔

وفد میں سندھ سے راحیل شاہ، ماجد علی، جنید حیدر شاہ،نیاز محمد، بلاول گل میمن اور ڈاکٹر مقصود احمد میمن شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button