Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نوجوان نسل کی صحت مند افزائش کے لیے ہمیں اپنے گراونڈ آباد کرنے ہونگے : فرخ بیگ

پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، آنے والی نوجوان نسل کی صحت مند افزائش کے لیے ہمیں اپنے گراونڈ آباد کرنے ہونگے، اس سلسلہ میں ملتان میں حوصلہ افزا اقدامات ہورہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار فرخ بیگ ہیڈ آف مارکیٹنگ کلین سول کارپوریشن نے کوآرڈینیٹر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہاکی اکیڈیمی ملتان سفیر حسین نقوی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔

سفیر حسین نقوی نے کہا کہ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کی دوبارہ بحالی اور بین الاقوامی سطح پر کھوئی ہوئی پہچان کو بحال کرنے کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے آسٹروٹرف پر گراس روٹ لیول پر ہاکی اکیڈیمی قائم کی گئی ہے،جسمیں کوالیفائڈ کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو تربیت دی جاتی ہے۔

فرخ بیگ نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر ہاکی کی بہتری کے لیے کی جانے والی ہر کاوش میں تعاون کریں گے تاکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے اس احسن اقدام کو مکمل سپورٹ کیا جاسکے۔

انہوں نے سفیر حسین کو ان کی اس شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، آخر میں سفیر حسین نقوی نے فرخ بیگ کو ہاکی کا سووئینر پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button