Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے:فرزانہ اکر م ایڈووکیٹ

ہنگو انتخابات، عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا۔ عمران خان نے ملک و قوم کی آزادی، خودمختاری کا جھنڈا اُٹھا رکھا ہے۔

امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ پورے پاکستان سے ہنگو والے نتائج برآمد ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار سابقہ ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان فرزانہ ارم ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا واحد حل نئے انتخابات ہیں تاکہ قوم خود اپنا وزیرا عظم چنے۔

عمران خان سچا، ایماندار، دیانتدار لیڈر ہے، یہی وجہ ہے کہ تمام جماعتیں اکیلے عمران خان کے خلاف کھڑی ہیں۔ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر بٹھانے والے وقتی طور پر خوشیاں منا لیں انہیں جلد اپنے کئے پر پچھتانا پڑے گا۔
ضلع ملتان کے عوام عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے عوامی ریفرنڈم ثابت ہو رہے ہیں۔ عمران خان کے لاہور جلسہ میں ضلع ملتان کے عوام قافلوں کی صورت میں شریک ہو کر تاریخ رقم کریں گے۔ قوم پر زبردستی مسلط امپورٹڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ عمران خان ملک وقوم کو غلامی سے نجات دلانے کے مشن پر گامزن ہیں اور کپتان کے اس مشن میں شانہ بشانہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں، کھڑے رہیں گے۔

فرزانہ ارم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہنگو میں تحریک انصاف کی کامیاب اور پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے ثابت کر رہے ہیں کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عمران خان جلد دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے اور برسر اقتدار آکر پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button