فاطمہ جناح ٹاؤن ایچ بلاک کی الاٹمنٹ کردی گئی

ایم ڈی اے انتظامیہ نے فاطمہ جناح ٹاؤن ایچ بلاک کے متاثرین کادیرینہ مسلہ حل کر دیا۔
ایم ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عرصہ دراز سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے منتظر متاثرین کو فاطمہ جناح ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں موجود بیلنس پلاٹوں کی الاٹمنٹ بذریعہ قرعہ اندازی کر دی گئی۔
قرعہ اندازی کے تمام مراحل انتہائی شفاف طریقے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ PITB کے آفیسران جوائنٹ ڈائریکٹر بدر منیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص کے ذریعے انجام دیئے گئے۔
تفصیل کے مطابق فاطمہ جناح ٹاؤن H بلاک پر حکم امتناعی کی وجہ سے متاثرین الاٹیز کی عرصہ دراز سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ رکی ہوئی تھی۔ جن کو فاطمہ جناح ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں موجود بیلنس پلاٹوں کی بذریعہ قراعہ اندازی مختلف کیٹگری کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کر دی گئی۔
قرعہ اندازی PITB کے جوائنٹ ڈائریکٹرز بدر منیر اور وقاص نے کی۔
اس موقعہ پر متاثرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جن کے سامنے بیلٹنگ کی گئی، اور لسٹیں ایم ڈی اے آفس میں آویزاں کر دی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکرعباس بزدار بزدار، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ قصور عباس ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ عمیر ملغانی اور شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کے دیگر اہلکار اس موقعہ پر موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح ٹاؤن ایم ڈی اے کا اہم پراجیکٹ ہے۔ اس کی آباد کاری اور الاٹیز و رہائشیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے پوری توجہ سے کا م کیا جا رہا ہے۔ فاطمہ جناح ٹاؤن تمام مسائل حل کئے جا ئیں گے۔














