Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: شعبہ فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں”فاطمہ نماز ہال‘‘ کا افتتاح

زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فیکلٹی آف فوڈ ساءنس اینڈ نیوٹریشن میں”فاطمہ نماز ہال‘‘ کا افتتاح زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد نے کیا۔ یہ ہال انور فیملی بالخصوص ندیم انور کے مالی تعاون اور شعبہ فوڈ سیفٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض کے انتظامی تعاون سے تعمیر کیا گیا۔

وائس چانسلر نے ندیم انور اور پروفیسر محمد ریاض کی اس کاوش کو بے حد سراہا، اس ہال میں ایک کمرہ نماز اور دیگر معاملات کےلئے مختص ہے اور اس کے علاوہ تین واش روم اور وضو خانہ بھی شامل ہیں۔

تقریب کی دعا شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب نے کروائی۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان، ڈاکٹر انیلہ حمید، ڈاکٹر طارق اسماعیل، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر عامر اسماعیل، ڈاکٹر صمیم جاوید، ڈاکٹر میمونہ امیر،ڈاکٹر قمر سلیم، ڈاکٹر درشہوار، ڈاکٹر آصف یاسین، ڈاکٹر احسان قادر، انجینئر عامر ریاض اور دیگر مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button