Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ عربی میں میرٹ کاخون، گولڈ میڈلسٹ کو فیل اور فیل طالبات کا phd میں داخلہ ہوگیا

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے طالبعلم کااحتجاج بھی کام نہ آیا ، اساتذہ کے گٹھ جوڑ نے گولڈ میڈل طالب کوفیل، اورفیل طالبات کو پاس کراکے پی ایچ ڈی میں داخلہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔

زکریا یونیورسٹی : شعبہ عربی کے چیئرمین کی بادشاہی، منظورِ نظر طالبہ کو نوازنے کی خاطر طالب علم پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کےلئے درخواست دیدی۔ "ڈی رپورٹرز” ایکسکلوزیو نیوز

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے شعبہ عربی میں پی ایچ ڈی میں داخلے کےلئےہونےوالے ٹیسٹ میں بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جس میں اسی شعبے کی گولڈ میڈلسٹ حافظ عثمان کوفیل کردیا گیا۔

اس سے قبل انکو ایم فل میں پوزیشن سے محروم کردیا گیا تھا، جبکہ ان کے مقابلے میں چیئرمین کی منظور نظرطالبہ ’’م‘‘جو انٹری ٹیسٹ میں فیل تھیں کو پاس کرکے داخلہ دےدیاگیا۔

پنجاب یونیورسٹی سے ایکسٹرنل ایگزامینر ڈاکٹر عبدالماجد نے تصدیق کی ہے کہ طالبہ فیل تھیں۔

اس پر بھی عثمان کو حق نہ ملا، بعد ازاں کنٹرولر آفس میں عثمان کے پیپر چیک کرنے کی کوشش کی گئی تو اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن چیئرمین عربی ڈیپارٹمنٹ کے دفاع میں آگے آگئی، اور پرچوں کی ری چیکنگ رکوادیش اور اس کرپشن میں براہ راست حصہ داربن گئی ۔

یونیورسٹی حلقوں نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیاہے، اور وائس چانسلر کوجائزہ لینے کامطالبہ کیا ہے تاکہ طالبعلم کی دادرسی کی جاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button