Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : صوفی ازم پراجیکٹ میں من پسند افراد کو بھرتی کئے جانے کے الزامات

زکریا یونیورسٹی ملتان کے صوفی ازم پراجیکٹ میں بھرتیوں میں من پسند افراد کو سلیکٹ کئے جانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

بتایاگیا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے سلیکشن بورڈ اجلاس میں صوفی ازم پراجیکٹ کے لئے ایچ ای سی کے احکامات کے مطابق بھرتی کی گئی۔

ٹی ٹی ایس پر بھرتی کےلئے درجنوں امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں ، مگر پہلے سے سلیکٹ افراد کو کامیاب قراردے دیاگیا ، سکروٹنی کمیٹی نے جانب داری کا مظاہرہ کیا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی بااثر لابی من پسند بھرتیوں کی اپنی سابقہ روش سے ہٹنے کو تیار نہیں۔

متاثرہ امیدواروں نے حکام سے حالیہ بھرتیوں کی مکمل تحقیقات اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جبکہ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ سلیکشن بورڈ ہوئے کافی عرصہ گزرچکا ہے باضابطہ طور پر کسی بھی فریق کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، سکروٹنی کمیٹی نے ایک طویل طریقہ کار کے تحت امیدواروں کا چناؤ کیا، اور حتمی سلیکشن بورڈ نے کی۔

یہ صرف بھرتی کے عمل کو سکینڈلائز کرنے کی سازش ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button