Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 2022 میں آرمی پبلک سکول سے مریم خان نے 1096 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آرمی پبلک سکول کی فاطمہ بنت اسد اور جوائنٹ سٹاف پبلک سکول کی ماہ نور علی 1095 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر سکیں، جبکہ آبہیہ رفیق 1094 کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئیں۔

آرٹس گروپ کے نتائج کے مطابق 1062 نمبر لے کر منیبہ شاہد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، 1058 نمبر لے کر ایمان علی دوسری اور 1042 نمبر لے کر مائرہ بخاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button