Breaking NewsEducationتازہ ترین
فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے نئے اوقات کار جاری کردئیے

وفاقی نظامت تعلیمات نے سکول و کالجز کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے، جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک سکولوں میں تعلیم جاری رہے گی۔
ڈبل شفٹ سکولز میں پیر سے جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے ایوننگ شفٹ میں پیر سے جمعرات 12.30سے 4.30 بجے تک کلاسز ہوں گی جبکہ بروز جمعہ کلاسز 1.30 سے 4.30 تک ہوں گی۔