Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سیلاب متاثرین کیلئے درآمدی اشیاء پر ڈیوٹیز، ٹیکسز ختم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلاب متاثرین کیلئے درآمد تمام اشیا پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز سے استثنیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث 5 ایس آر اوز جاری کردیے ہیں، ایس آر اوز اشیا کی درآمد، فراہمی پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز چھوٹ کیلئے جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے آنے والی ایسی اشیا جن کی تصدیق این ڈ ی ایم اے یا پی ڈی ایم اے کریں گی، وہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے مستثنیٰ ہونگی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ دوست ملکوں، اداروں، ڈونرز کے عطیات، سامان پر کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسز بھی لاگو نہیں ہونگے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے متاثرین کیلئے بنیادی اشیا ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقدام کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اشیا کی درآمدپرٹیکسز، ڈیوٹیز کی چھوٹ سےمتاثرہ افراد کوزیادہ وسائل دستیاب ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button