Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سال 2022ء میں سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

وفاقی حکومت نےسال 2022ء کیلئے عام اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2022ء میں مجموعی طور پر 35 چھٹیاں ہونگی، جن میں سے 15 عام اور 20 اختیاری چھٹیاں ہونگی۔
5 فروری 2022 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی، یکم مئی 2022 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔
3 سے 5 مئی 2022 عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہونگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سے 12 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہونگی، 7 اور 8 اگست کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہونگی، 14 اگست کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی۔
9 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ کی عام تعطیل ہوگی، 25 دسمبر 2022 کو یوم قائداعظم/ کرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو مسیحی برادری کیلئے یوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

سال 2022 میں اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button