Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔

آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب لگانے پروزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے ہوگیا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نےآفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا، اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں، ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔

آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے،انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کے شعبے میں گریجویشن کیا بعد میں کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم اور ایڈنبرگ یونیورسٹی سے فلسفہ قانون اور لیگل اسٹڈیز کے شعبے میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔

آفتاب سلطان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دور میں انٹیلی جنس بیوروکےسربراہ رہے، پرویزمشرف دور حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے، اور پرویزمشرف دور میں ہی آفتاب سلطان کو معطل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات تھے۔

ان کے خلاف 2020 میں بدعنوانی وجہ سے نیب میں ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ کیاتھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button