Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایف جی ای آئی ملتان ریجن نے زونل سطح کے کھیلوں کے مقابلے میں میدان مار لیا

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ ( ایف جی ای آئی) ملتان ریجن نے زونل سطح کے کھیلوں کے مقابلے میں میدان مار لیا۔

رسہ کشی اور فٹ بال کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کی، بوائز میں رسہ کشی اور فٹ بال، والی بال کے مقابلوں میں ملتان ریجن نے پہلی پوزیشنز حاصل کی، جبکہ گرلز میں رسہ کشی کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

اس سے پہلے والی بال کے مقابلہ جات میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں ۔

اساتذہ اور طلبا نے اس کامیابی کا سہرا ریجنل ڈائریکٹر ایف جی ای آئی ملتان ریجن ، پرنسپلز اور اساتذہ کے سر باندھا ہے کہ یہ ان کی محنتوں کا ثمر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button