وفاقی محتسب کی ٹیم کا پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے دفاتر و اسٹیشن کا دورہ

وفاقی محتسب ملتان کی ٹیم نے پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے مختلف دفاتر اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔
وفد میں راشد قمر ایڈوائزر او عارف خان کنڈی شامل تھے۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے افتخار حسین نے ٹیم سے ملاقات کی اور دفتر میں مختلف انتظامی و عوامی خدمات سے متعلق امور پر میٹنگ ہوئی۔
بعد ازاں ٹیم نے ریلوے اسٹیشن ملتان کا دورہ کیا جہاں ڈی۔سی۔او، ڈی۔پی۔او اور دیگر ڈویژنل افسران موجود تھے۔
وفاقی محتسب ٹیم نے اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات، ریسٹورینٹ، اسٹالز، صفائی کے انتظامات اور مسافروں کے لیے سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا مسافروں سے براہِ راست گفتگو کر کے ان کے تاثرات حاصل کیے۔
اس موقع پر ٹیم نے پلیٹ فارم اور ٹرین 28 ڈاؤن (شالیمار ایکسپریس) دونوں کا معائنہ کیا۔
مزید برآں ٹرین ڈسپیچر آفس کا بھی دورہ کیا گیا جہاں ڈی۔ٹی۔او ملتان نے ٹرین آپریشنز کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔




















