Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

’جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے وفاق مضبوط ہوگا‘ : شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا مطالبہ صوبے کا ہے، صوبہ بننے سے وفاق مضبوط ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میڈیا نے جنوبی پنجاب صوبے کے موقف کو تقویت دی، ن لیگ اور پی پی جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکی راہ میں رکاوٹ ہیں، بیورو کریسی نے بھی رکاوٹیں ڈالنےکی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب صوبے کے صرف وعدے کیے، جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چھوٹے صوبے کے لوگوں میں ہمیشہ احساس محرومی پایا جاتا ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے ہم نےمؤثرمہم چلائی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کی طرح زبانی جمع خرچ نہیں کیا، جنوبی پنجاب میں ارکان اسمبلی کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، جنوبی پنجاب کی آبادی ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہے، معاملہ کابینہ میں لے کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم درکار ہے، آئینی ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کیلئے الگ ترقیاتی بجٹ دیا گیا، جنوبی پنجاب کاسیکریٹریٹ خصوصی طورپرقائم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button