Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹیوں کے بجٹ میں 50فیصد کٹوتی: فپواسا نے احتجاج کا اعلان کردیا

فیڈیریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پاکستان (فپواسا) کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر جمیل چترالی (یونیورسٹی آف پشاور) نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ( یونیورسٹی آف بلوچستان ) جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمد ریاض (بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان) نے اپنے مشترکہ بیان میں گورنمنٹ کی طرف سے ہائر ایجوکیش کمیشن کی بجٹ میں %50 کمی کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے جامعات کو ریاستی سرپرستی سے محروم رکھا جارہا ہے، اور جامعات میں تعلیم و تحقیق کا عمل تعطل کا شکار ہے ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات کو اساتذہ کی تنخواہوں, تحقیق اور ترقیاتی کاموں میں مالی معاونت کرتی ہے

کورنمنٹ ہر سال ہائر ایجوکیشن کو جامعات کے امور چلانے کے لۓ بجٹ مہیا کرتی ہے۔

کئہ سالوں سےتعلیمی گرانٹ جی ڈی پی کا 2 تا 2.5% تک ہی رکھی جاتی تھی۔

ریکرنگ گرانٹ جس سے اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں دی جاتی ہیں امسال 65 بلین سے کم کے 30 بلین کر دی ہے۔ ریکرنگ گرانٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لۓ طلباء کی فیس بڑھا دی جاتی ہے۔

نتیجتاً غرباء کے بچوں کو تعلیم سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے جس سے قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچتا ہو۔

فپواسا یہ ممطالبہ کرتی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے بجٹ کی کمی کا فیصلہ واپس لے کر 100 بلین کیا جاۓ۔

بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا أغاز کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button