زکریا یونیورسٹی کے نئےفی میل سپورٹس ہاسٹل کا افتتاح

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان خواتین سپورٹس آفس میں نئے فی میل سپورٹس منی ہاسٹل کا افتتاح وائس چانسلر نے کیا۔
گرلز سپورٹس آفس سے ملحقہ نئے منی فی میل سپورٹس ہاسٹل کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے معائنہ کیا ، اور ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد تنویر ، ایثکسیئن عمران شیخ، شیخ محمد عمر ، آر او ڈاکٹرطاہر محمود ، ڈائریکٹر سپورٹس عابدہ خان و دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔
خواتین منی ہاسٹل کے قیام سے دیگر اضلاع سے آنے والی خواتین کھلاڑیوں کو باآسانی اس ہاسٹل میں رہائش کی سہولت حاصل ہوگی، جبکہ اس پراجیکٹ پر پندرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم خرچ کی گئی ہے ۔
وائس چانسلر نے اس ہاسٹل کو یونیورسٹی میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا، اور کہاکہ مہمان خواتین کھلاڑیوں کے لیے یہ پرآسائش ہاسٹل ایک خوبصورت اضافہ ہے، جس سے یقینا کھلاڑیوں کو سہولت میسر ہوگی۔