Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک امتحانات میں خواتین اساتذہ کی گھروں سے دور تعیناتیاں کردی گئیں

چار مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں خواتین اساتذہ کی گھروں سے دور ڈیوٹیاں لگادی گئیں جس کی وجہ سے اساتذۃ کمیونٹی میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔
پنجاب ٹیچرز یونین نے امتحان میں شفافیت کیلئے چیئرمین منسٹر ٹاسک فورس کو مراسلہ تحریر کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ امتحانی عملہ کو گھروں کے قریب تعینات کیا جائے، سولہ کلومیٹر سے دور تعیناتی پر ٹریول الاؤنس دیا جائے، خواتین اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹیوں کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔
امتحانی معاوضہ میں سو فیصد اضافہ کیساتھ ایک ماہ میں ادائیگی ممکن بنائی جائے، سرکاری اساتذہ کی جانب سے ڈیوٹی سے انکار پر یکطرفہ کارروائی نہ کی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپروائزری اور مانیٹرنگ سٹاف کے ساتھ امتحانی مراکز میں پولیس کا داخلہ بند کیا جائے۔