Breaking NewsNationalتازہ ترین

سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والی خودکش بمبارخاتون گرفتار

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خودکش بمبارخاتون کو گرفتار کرلیا ، خاتون سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔

تربت سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے ہوشاب میں چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران خودکش بمبارخاتون کو گرفتار کرکے دھماکاخیز مواد ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، خاتون سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانا جاہتی تھی۔

خودکش بمبارخاتون کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لیے چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے ، سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے، جس نے جامعہ کراچی میں حملہ کیا تھا۔

یاد رہے جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی ، جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں