ایف جی ای آئی کینٹ/ گیریژن ملتان ریجن کی ریجنل ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی
ایف جی ای آئی کینٹ/ گیریژن ملتان ریجن نے آل پاکستان رسہ کشی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
اس کے علاوہ ملتان ریجن کی گر لز نے بھی آل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں میں ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن، اردو اور انگلش تقریری مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ایف جی ای آئی کینٹ گیریژن ملتان ریجن نے پشاور ریجن کو ہرا کر فائنل جیت لیا۔
ایف جی پبلک اسکول نمبر 2 اور ایف جی بوائز پبلک سکول نمبر 1 کے کھلاڑیوں نے سخت مقابلہ کے بعد یہ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔
ایف جی گر لز سکول نمبر 3 ملتان کی گر لز نے بھی ہم نصابی سرگرمیوں میں میں آل پاکستان ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن، جبکہ اردو انگلش تقریری مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ملتان ریجن کا نام روشن کیا ۔
سٹوڈنٹ کی اعلی کارکردگی پر ریجنل ڈائریکٹر نے پرنسپلز ،پی ٹی آئیز ، اور طلبہ، طالبات کو مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔