Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایف آئی اے کو ڈالرز ہولڈر پرکریک ڈاون کا اختیار دےدیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا ، وزیراعظم نے تمام 700 لوگوں سے تحقیقات کا کہا ہے تاہم ملک کونقصان پہنچانے والے دہشت گردوں سے بات نہیں ہوگی ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 130موٹرسائیکلوں کیلئےایگل موبائل اسکواڈ شروع کیاتھا، 12ڈرونز کیساتھ ایئرپیٹرولنگ سسٹم بنارہےہیں۔
اسلام آباد پولیس میں مزید ایک ہزاراہلکار بھرتی کرنے جارہےہیں، وزارت داخلہ ہرہفتےکارکردگی عوام کےسامنےپیش کرتی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےکواختیاردیاہے ڈالرزہولڈرپرکریک ڈاؤن کریں، کچھ لوگوں کوایف آئی اےنےاٹھایاہے، جوجعلی ویکسین ،دستاویزات بنانےکاکام کررہےہیں انہیں بھی اٹھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 136افسروں کو جعلی شناختی کارڈکی شکایتوں پر معطل کردیاہے، جعلی شناختی کارڈکی بہت ساری شکایت تھیں، شناختی کارڈز میں 10سال کا گند صاف کردیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بائیومیٹرک پالیسی کو چینج کر رہےہیں، کابینہ میں ایمنسٹی اسکیم بھیجی ہے منظوری پر عملدرآمد ہوگا، ایمنسٹی اسکیم ایک سےزائدشناختی کارڈ،پاسپورٹ والوں پر ہے، 90انکوائریاں ،300کےقریب لوگوں کوچارج شیٹ دی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آن ارائیول کے بجائے آن لائن ویزا پر کام شروع کررہےہیں، 15 اگست سے لیکر آج تک20 ہزار لوگ پاکستان میں داخل ہوئےہیں، جبکہ 6 ہزارلوگ پاکستان سے افغانستان جاچکے ہیں، جبکہ چمن بارڈر پر 16 ٹرمینل کیساتھ آئی بی ایم ایس شروع کردی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنڈورا باکس میں کیا نکلا، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، وزیراعظم نے کہا ہے تمام 700 لوگوں کو انویسٹی گیٹ کیا جائے گا، ہم اس حدتک بہتری چاہتے ہیں کہ ہمارے ادارے بھی آن بورڈ ہوں، منسٹری آف انٹیریئر کا اس میں کوئی رول نہیں، طالبان کوئی رول ادا کر رہے ہیں تومیرےعلم میں نہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس تھرڈ ملک کا ویزا ہے تو ہمیں پوچھنےکی ضرورت نہیں، جس نے پاکستان آکر اسٹے کرنا ہے اور تھرڈ کنٹری کا ویزا نہیں توآن لائن ویزا لے، لوگ اسٹیکر لگانے کے پیسے لگتے تھے اب وزارت داخلہ میں کرپشن ختم ہوچکی، اب تمام ویزا آن لائن ہے ، گھر بیٹھے دیکھ سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button