جامعہ زکریا؛ طالبات بلیک میل سکینڈل : سائبر کرائم کے چھاپے مزید تین طلباء کو حراست میں لے لیاگیا

زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے ، یونیورسٹی حکام کے مطابق ایک طالبہ کی طرف سے جرات کا مظاہرہ کرنے کے بعد متعدد طالبات نے کارروائی کےلئےرابطہ کیا ہے، ان کے کیسز بھی سائبر کرائم کے حوالے کئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی میں طالبات کو بلیک میل کرنے والا بڑے گینگ کا انکشاف
علاوہ ازیں گزشتہ روز عثمان ہال کی کنٹین سے تین طلبا کو حراست میں لیا گیا، مگر ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں
اس حوالے سے سائبر کرائم ونگ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم رپورش ہوگئے ہیں، یہ 14رکنی گینگ ہے ، جس میں یونیورسٹی ملازم اور طلبا شامل ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹیموں نے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
دوسری طرف یونیورسٹی حکام نے گرفتا ر ہونے والے کلرک منور وینس کو معطل کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔
دریں اثنا اطلاع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف ایڈ وانس میٹریل سائنسز کے کلرک محمد یاسین کے خلاف بھی ہراسمنٹ کی درخواست چیئرمین کو دی گئی ہے ، جس میں طلباء نے الزام لگایا ہے کہ وہ جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے ۔
گزشتہ ہفتے دی گئی درخواست پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، جس پر یونیورسٹی حکام نے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔