ایف آئی اے کی زکریا یونیورسٹی کے مفرور سکالرز کے خلاف کارروائی اور گارنٹرز سے تفتیش شروع

زکریا یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی مفرور سکالرز کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی۔
زکریا یونیورسٹی کے 20سے زائد سکالر ایک ایک کروڑ روپے کا سکالر شپ لیکر بیرون ممالک گئے مگر معاہدے کے تحت واپس نہ آئے، جس پر ان کو نوٹس کئے گئے اور ان ممالک کو بھی انکے خلاف مراسلے ارسال کئے گئے۔
ایک سکالر قاضی ذوالفقار کو سینڈیکیٹ نوکری سے برخاست کر کی ہے جبکہ دیگر کے خلا ف ایف آئی اے نے کارروائی کا آغا ز کردیا۔
سکالرمحمد الیاس شیخ ولد شیخ عبدالواحد، محمد عاطف اقبال ولد اقبال حسین، محمد منیر ولد مشتاق احمد، ذیشان یوسف ولد محمد یوسف، مس آمنہ عاصمی ولد محمد چنگیز خان ،سعدیہ یعقوب خان ولد محمد یعقوب خان،اور طارق سعید ولد مشتاق احمدکے گارنٹرز کو گذشتہ روز طلب کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری آفیسر خالد محمود یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے بارے بتایا اور ان کو ہدایت کی وہ دو ہفتوں ک اندر اندر یونیورسٹی کے تحفظات اور ادائیگی مکمل کریں آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی جبکہ بیرون ممالک سے سکالرز کو واپس لانے کے اقدامات بھی شروع کردیے جائیں گے ۔