ایل ایل بی کیس : ایف آئی اے کی ٹیم کی پھر زکریا یونیورسٹی میں سرگرمیاں، ایک بار پھر سوال نامہ تھما دیا
زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس میں ایف آئی اے کی ٹیم انکوائری رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں لگی ہے، مگر انہیں تاحال کوئی کامیابی نظر نہیں آرہی ہے ، اور وہ کسی کو بھی ذمے دار قرار دینے کی پوزیشن میں نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ["ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق قانون کے تقاضوں کے مطابق رپورٹ تیار کرکے عدالت عظمیٰ میں پیش کردی گئی تھی، جس کے بعد ذمے داروں کے تعین کا حکم ملا ہے، جو فوری طور پر ممکن نہیں جس کےلئے طویل تحقیقات کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس : ایف آئی اے انکوائری آخری مراحل میں داخل
اس مقصد کےلئے ایک بار پھر اس کیس کے جڑے افراد کو مراسلے جاری کردئیے گئے ہیں، اور ان سے پھر ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، جس کی روشنی میں ذمے داروں کے تعین کرنے کی کوشش کی جائے گی۔