Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز سے بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومت نے سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز سے بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویر سمیت گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے۔

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوزسے بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے اور سوشل میڈیا لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جو بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویر سمیت گند پھیلانے والوں کاصفایا کریں گے ، اس حوالے سے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ترجمان نے جعلی ویڈیوز پھیلانے سے گریز کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں