فیلڈ افسران اپنے رویو ں اور کلچر میں مثبت تبدیلی لائیں:چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ رانا عبدالستار

چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ فیلڈ افسران اپنے رویو ں اور کلچر میں مثبت تبدیلی لائیں۔ صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں ۔
صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور انکی شکایات کا فوری ازالہ میپکو کی اولین ترجیح
ہے۔صارفین کی شکایات فونز پر لازمی سُنیں اور انکی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنا یا جا ئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو سرکل رحیم یار خان کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مستقل نادہند گان سے واجبات کی وصولی، رننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی ادائیگی کے لیے سخت ترین اقدامات کئے جائیں اور نا دہند گان کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں۔ فیلڈافسران اپنی کارکرد گی کو مزید بہتر بنائیں اورلائن لاسز کو فیڈر زکی سطح پر کنٹرول کریں۔ بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔
لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اورٹی اینڈپی کا استعمال کریں۔ ایس ڈی اوز فیلڈ میں بھیجنے سے قبل لائن سٹاف کی ٹی اینڈپی کی چیکنگ کریں اوراس کے استعمال کوبھی یقینی بنائیں۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر رحیم یار خان سرکل انجینئر فرحان شبیر ملک نے سرکل کی کارگردگی بارے چیف انجینئر / سرکل مانیٹر کو بریفنگ دی۔
اس موقع پررحیم یار خان سرکل کے تمام ایکسین، ایس ڈی اوز اور ریونیو آفیسرز نے شرکت کی۔