Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں دوسرے روز بھی دو لڑائیاں، سیکورٹی مزید سخت کردی گئی

زکریا یونیورسٹی میں طلبا کے سیاسی گروپس میں لڑائیوں کا سلسلہ پھر شروع کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔گزشتہ روز پہلی لڑائی شعبہ ماس کیمونیکشن میں ہوئی جہاں دو طالب علم وحید اور عرفان اپنی ایک کلاس فیلو کی وجہ سے آپس میں الجھ پڑے، اور دوران کلاس ایک دوسرے پر تھپڑ مکوں کی بارش کردی اور لڑتے ہوئے کلاس روم سے باہرآگئے، جہاں وحید نے اپنے دوست جن کا تعلق پشتون کونسل سے تھا بلوایا ہوا تھا ، مگر سیکورٹی نے بروقت مداخلت ہوئے معاملے کو سنبھال لیا ، اوردونوں فریقوں کے خلاف ڈسپلن کمیٹی کو شکایات کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ۔
دوسری لڑائی پی ایس ایف کے لڑکوں میں ہوگئی ایک گروپ جس کی قیادت آصف ملانہ کررہا ہے پی ایس ایف چھوڑ کر آئی ایس ایف میں آگیا، گزشتہ روز دیرنیہ رنجش کی وجہ سے پی ایس ایف کے سربراہ فیصل ڈھلوں کو جعفر کنٹین پر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ، جس کو دوسرے طلبا نے چھڑایا، اور فیصل کو فرار کرادیا ۔
ڈی رپورٹرز کے قارئین ڈی رپورٹرز کے یوٹیوب چینل پر فوٹیج دیکھ سکتے ہیں۔

اس بارے سیکورٹی حکام نے نئے ایس او پیز نافذ کرنے کافیصلہ کرلیا ہے لڑائی جھگڑوں کی روک تھام کےلئے پولیس کی خدمات لینے کافیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ کسی بھی جھگڑے میں ملوث افراد کو فوری پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button