Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی میں فکر اقبال کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض کے زیر اہتمام فکر اقبال کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طاہر خاکوانی تھے ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر خاکوانی نے کہاکہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کے اندر نئی روح پھونک کر ان کو سوچنا سکھایا آزادی کا خواب دکھایا،
اور پھر اس خواب کی تعبیر کے لئے جدوجہد بھی کی۔

انہیں مسلمانوں کی احساسِ غلامی کا احساس بہت زیادہ تھا ۔

اس کے علاوہ برطانوی راج کے محکوم ہندوستانی مسلمانوں کی حالت زار کو عیاں کرنے میں گہری دلچسپی تھی، اور اپنی شاعری کے ذریعے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے مسلمانوں کو آزادی کا مطلب سمجھایا کہ حریت وہ جذبہ ہے کہ جو موت کے خوف سے بھی ماند نہیں پڑتا۔

ڈائریکٹر کیمپس ایٹر یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر غلام علی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں وہی قومیں کامیاب ہوئیں ہیں ،جنہوں نے اپنے محسنوں کی قربانیوں کو یاد رکھا اور جن قوموں نے اپنے محسنوں کو بھلا دیا پھر ان کا انجام درد ناک ہوا۔

ہمارے ہاں جہاں کچھ لوگ احسان فراموش ہیں تو وہاں پر بہت بڑا طبقہ احسان مند بھی ہے جو اپنے بڑوں کی باقیات کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔

ایچ او ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد عباس نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے اندر بھی علامہ اقبال کو وہی مقام حاصل ہے جو کہ پاکستان میں ہے۔

بے شک علامہ اقبال کسی ایک فرقے یا جماعت کے نہیں بلکہ قومی ہیرو تھے ۔

اس موقع پر سٹاف اورطلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button