Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان : پاک- ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کےلئے تیاریاں جاری

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کےلئے تیاریاں جاری ہیں ، ضلعی انتظامیہ ملتان نے ایونٹ کے انعقاد کےلئے خصوصی ٹاسک مقرر کردئے ہیں۔

جس میں روٹس کی صفائی ستھرائی، تماشائیوں کو شہر کے مختلف حصوں سے سیٹیڈیم پہنچانے کے لئے شٹل سروس ، اور سیکورٹی انتظامات شامل ہیں ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ملتان اس ایونٹ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی جارہی ہے ۔

جبکہ پولیس حکام نے بھی سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے ،جبکہ اضافی نفری قریبی اضلاع سے طلب کی جائے گی، جو ٹیم کے روٹس اور سٹیڈیم کے ارد گرد تعیناتی کی جائے گی۔

دوسری طرف سٹیڈیم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد کےلئے پچزز کی تیار ی جاری ہے، جبکہ گراونڈ کی تزین وآرائش مکمل کرلی گئی ہے ۔

تماشائیوں کے بیٹھنےوالی سیٹوں کی صفائی جاری ہے ان کو دھویا جارہا ہے ،صفائی کا یہ عمل آئندہ 24 گھنٹے میں مکمل کرلیاجائے گا۔

5جون کو پی سی بی کے آفیشل ملتان سٹیڈیم پہنچ جائیں گے ، اور انتظامات کو حتمی شکل دیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں