Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں فائنل ایئر پروجیکٹس کی نمائش

زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے فائنل ایئر پروجیکٹس کی نمائش کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر آصف یاسین، ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سینٹر، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اور ڈاکٹر عمران ملک، چیئرمین شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر طاہر سلطان نے طلبہ کے تیار کردہ پروجیکٹس کا معائنہ کیا اور خاص طور پر ان پروجیکٹس کو سراہا جو موجودہ مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے تھے۔ انہوں نے ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہدایت دی کہ جو پروجیکٹس تجارتی لحاظ سے موزوں ہوں، انہیں بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ذریعے مارکیٹ میں کمرشلائز کیا جائے۔