Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : شعبہ فزکس میں پراجیکٹس کی نمائش

شعبہ فزکس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں بی ایس چار سالہ پروگرام کے طلباء نے اپنے بنائے ہوئے پراجیکٹس کی نمائش کی ہے۔

جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا۔

یہ پراجیکٹس طلباء کی ڈگری مکمل کرنے کے لیے لازمی ہیں ، جو کہ وہ اپنے آخری آٹھویں سمسٹر میں خود بناتے ہیں۔

وائس چانسلر نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پراجیکٹس میں خصوصی دلچسپی لی، اور کہاکہ شعبہ فزکس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کی سربراہی میں ترقی کررہا ہے، اور بی زیڈیو کی پہنچان ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسے پروجیکٹس بناکر مارکیٹ کرنے چاہئیں۔ جس سے طلباء کو روزگار کے ساتھ ساتھ ملکی زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ پراجیکٹس شعبہ کے طلباء کی مہارت اور اساتذہ کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

چیئرمین شعبہ فزکس پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے طلباء کی انٹرپرنورئیل سوچ اور ٹیکنیکل مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پراجیکٹس کو عام لوگوں کے لیے قابل استعمال بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ شعبہ فزکس سے فارغ ہونے والے طلباء نالج اکانومی میں بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نمائش میں سولر کار ، سیکورٹی الارم ، موسمی حالات وغیرہ پیش کیے گئے ۔

اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹر مصباح الاسلام ، پروفیسر ڈاکٹر یونس ندیم ، ڈاکٹر عثمان عثمانی اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ یہ تمام پراجیکٹس چیئرمین شعبہ اور ڈاکٹر نعمان عثمان کی سپرویژن میں بنائے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button