Breaking NewsEducationتازہ ترین
نان سیلری بجٹ کی چوتھی قسط جاری

محکمہ خزانہ نے سکولوں کے نان سیلری بجٹ کی چوتھی قسط جاری کر دی۔
پنجاب کے تمام سکولوں تین ارب سے زائد نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔ سکولوں کو بجلی بلز، تعمیر و مرمت اور پرائیویٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے یہ بجٹ جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سکولوں میں روز مرہ کے معاملات چلانے کیلئے نان سیلری بجٹ جاری کیا جاتا ہے۔
محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے بجٹ محکمہ تعلیم کے اکاونٹ میں آن لائن کر دیا ہے۔