Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مالی مشکلات کا سامنا، بلز کی عدم ادائیگی پر پبلشرز نے کتابوں کی چھپائی روک دی

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں مالی مسائل کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی نصاب کو خطرہ درپیش ہے، پرنٹنگ پریسوں نے سکولوں کو فراہم کی جانے والی کتابوں کی چھپائی روک دی ہے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو محکمہ خزانہ کی جانب سے تاحال فنڈز نہیں ملے، فنڈز نہ ملنے کے باعث تعلیمی نصاب کی اشاعت خطرے میں پڑ گئی ہے, سکولوں میں کتابوں کی فراہمی نا ممکن ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں کے اشاعت کے بدلے 14 ارب روپے کی ادایئگیاں کرنی ہیں، پبلشرز کو پیسے نہ ملنے کیوجہ سے کتابوں کی چھپائی بند ،ہزاروں ورکرز بے روزگار ہوگئے، ہر سال جنوری میں 50 فیصد کتابیں چھپ جاتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں