ملتان : پولیس کی درگت بنانے والے طلباء کے خلاف مقدمہ درج

زکریا یونیورسٹی میں درگت بنوانے کے بعد پولیس تھانہ الپہ نے اعترافی بیان کے ساتھ طلباء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
تین طلباء نے 16پولیس اہلکاروں کو قانون سیکھا دیا
زکریا یونیورسٹی میں جمعرات کو ایم ایس ایف کے طلبا نے پولیس کے 16اہلکاروں کو یرغمال کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔
پولیس ان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہ کرسکی ، تاہم اس نے طلبا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
جس میں کہاگیا ہے کہ دو کانسٹیبل عمران اور بشیر گشت پر تھے کہ غلام حسین عرف بابا جانی کنٹین پر بیٹھا تھا کہ جس کی اطلاع تھانے کودی گئی جس پر ایلیٹ فورس کی گاڑی منگوائی گئی، نفری موقع پر پہنچ گئی اور بابا جانی کو پکڑ لیا ملزم کے دیگر ساتھیوں وارث گیلانی، عاصم ملک اور 15دیگر نے جو اسلحہ سے لیس تھے نے پولیس پر حملہ کردیا اور اپنی ساتھی کو چھڑا کرلے گئے، اور دھمکیاں دیں۔
اس لئے کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا جائے ۔