Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خاتون سپورٹس آفیسر کو جان سے مارنے اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی خاتون سپورٹس آفیسر کو جان سے مارنے اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے پر پولیس تھانہ الپہ نے گیلانی لا کالج کے سابق طالب علم امجد جٹ کے خلاف پرچہ درج کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔

ملتان : ڈائریکٹر سپورٹس زکریا یونیورسٹی کو قتل، اغوا کی دھمکیاں

پولیس ایف آئی آر کے مطابق امجد جٹ نے سپورٹس کوٹہ کی ایک سیٹ پر ایک فیل طالب علم کا دوباہ ٹرائل لینے پر بار بار اصرار کیا، اور خاتون سپورٹس آفیسر عابدہ خان نے ٹرائل لینے سے انکار کیا اور جان سے مارنے اور اغوا کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور شدید تلخ کلامی کی۔

جس کے بعد امجد جٹ نے پسٹل نکال لیا اور ملازمین اور سیکورٹی فورس کی مداخلت کےبعد ریوالور لہراتے ہوئے فرار ہو گیا ۔

سپورٹس آفیسر عابدہ خان اور چیف سیکورٹی آفیسر نے اس ناخوشگوار واقعہ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو رپورٹ کیا ، جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر نے امجد جٹ کے ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایات جاری کیں اور پولیس تھانہ الپہ نے امجد جٹ کے خلاف ہرچہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی انتظامیہ نے امجد جٹ پر یونیورسٹی داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button