Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کیخلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ
محکمہ سکولز نےجعلی آرڈز کے ذریعے تبادلے کروانیوالے اساتذہ کیخلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کامقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کرلیا، سائبرکرائم زون سے رابطہ کرلیا۔
تفصیل کےمطابق جعلی آرڈرز کے ذریعے 22 اساتذہ نے فائدہ اٹھایا، ان اساتذہ کے آرڈرز سکول انفارمیشن سسٹم اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیٹا میں جوڑ توڑ کرکے نکالے گئے۔
تبادلوں کے آرڈرز کے لئےکیو آر کوڈ کو بھی چوری کرکے کاپی کیا گیا، کیو آر کوڈ چوری کرنے کے حوالے سے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ہے۔
جس کے بعد محکمہ سکولز نے اساتذہ کےخلاف قانونی کارروائی کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کروادی ہے۔