Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ سول لائن کالج کے سابق پرنسپل کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم

ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آخر کار کرپشن کے الزامات میں انکوائری مکمل ہونے کے ایک سال بعد گورنمنٹ سول لائن کالج ملتان کے سابق پرنسپل ریٹائرڈ پروفیسر محمد باقر جعفری کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے احکامات جاری کردئے ۔

پروفیسر باقر جعفری پر الزامات ہیں کہ انہوں نے کالج ریکارڈ غائب کردیا، کچھ ساتھ لے لئے اور جبکہ سرکاری املاک کو اونے پونے فروخت بھی کیا اور لاکھوں روپے فیس کی مد میں خردبرد کئے۔

جس پر گذشتہ برس ایک انکوائری بھی ہوئی، جس کی ذمے داری ویمن یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار خرم قریشی اور زکریا یونیورسٹی کے خزانہ دار صفدرخان کو سونپی گئی تھی اوراس انکوائری میں مالی کرپشن ثابت ہوگئی تھی۔

جس پر سیکرٹری ایچ ای ڈی نے ڈائریکٹر کالجز کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پروفیسر محمد باقر جعفری کے خلاف پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جائے ، اور ان سے سرکاری ریکارڈ جو 2008سے 2019تک ہے برآمد کرایا جائے ، اور اس کی رپورٹ جلد ارسال کی جائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال باقر جعفری کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی ہے جبکہ ایچ ای ڈی کی طرف سے ایک یاد دہانی کا مراسلہ بھی دوبارہ ارسال کیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button