Breaking NewsNationalتازہ ترین
سابق وزیر اعظم کے گھر میں آگ لگ گئی

سابق وزیر اعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے ایک کمرے میں اگ لگ گئی۔
میپکو ایکسیئن کینٹ ڈویژن ایس ڈی او کینٹ مطاہر بھٹہ نے فوری اطلاح ملتے ہی گیلانی ھاؤس کے ٹرانسفارمر کی بجلی منقطع کر دی، جس سے زیادہ نقصان ھونے سے بچت ہوگئی ۔
گیلانی ھاؤس کی بجلی گھر میں شارٹ سرکٹ کی ٹیکنیکل خرابی کو دور کر دیا گیا ہے ، خرابی دور ھونے کے بعد گیلانی ھاؤس کی بجلی اور اس ٹرانسفارمر سے منسلک علاقے کی بجلی بھی فوری بحال کر دی گئی۔
فالٹ گیلانی ہاؤس کے اندر کے باعث شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی۔