Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان میں آسٹروٹرف پر پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

پہلا فلڈ لائٹ آسڑوٹرف ہاکی میچ جمعہ کو ہاکی اسٹیڈیم متی تل روڈ میں کھیلا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق ملتان میں ہاکی کے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے تیار کیا جانے والے پہلے آسڑوٹرف ہاکی اسٹیڈیم متی تل کے باقاعدہ آغاز کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ڈسڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا ہے۔

راناندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان ، ظفر علی بھٹی صدر ملتان ڈسڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشنش کامران شریف انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں شائقین ہاکی کے لیے خوبصورت فن تعمیر کا شاہکار آسڑوٹرف ہاکی اسٹیڈیم کے باقاعدہ آغاز کے سلسلہ میں کمشنر ملتان انجینئیر عامر خٹک کی خصوصی ہدایت پر تیس ستمبر 2022 بروز جمعتہ المبارک کو شام ساڑھے سات بجے مصنوعی جگمگاتی روشنیوں میں کمشنر الیون ملتان اور ڈسڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے درمیان ہاکی میچ کھیلا جائے گا ۔

جس کے مہمان خصوصی کمشنر ملتان عامر خٹک ہونگے، اور وہ میچ میں بطور کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

اس میچ کے بعد جلد ہی ہاکی اسٹیڈیم کو باقاعدہ طور پر عام کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button