Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم کے امتحانات شروع ہوگئے
صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم کے امتحانات شروع ہوگئے۔
صوبے کے 43 ہزار سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات منعقد ہونگے، پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کا امتحان ہوگا، امتحانات میں سوالیہ پرچے پنجاب ایگزمینشن کمشن کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں۔ امتحانات یکم اکتوبر تک جاری رہیں گے، پنجاب بھر میں 60 لاکھ سے زائد بچے امتحان دیں گے۔
دریں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی نااہلی کی وجہ سے اساتذہ کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ ویب سائٹ کاسلو ہونا تھا ۔
ٹیچرز کا کہنا تھا کہ پیک کی ویب سائٹ سے پیپرز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے تھے، ویب سائٹ کا لنک ڈاون رہا جس کی وجہ سے رات بھر جاگ کر پیپر ڈاون لوڈ کرنے پڑے۔