Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم کے امتحانات ستمبر میں کرانے کا فیصلہ
سرکاری سکولوں میں ستمبر میں فرسٹ ٹرم امتحان منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا، فرسٹ ٹرم امتحان کیلئے پیک سوالیہ پیپرز فراہم کرے گا۔
تفصیل کے مطابق پہلی سے دہم جماعت تک کا امتحان ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا، سوالیہ پیپرز بذریعہ ای میل سکولز کو بھجوایا جائے گا، سکول سربراہان پیپرز فوٹو کاپی کروا کر بچوں کو دیں گے، نتائج کا اعلان ستمبر کے آخری ہفتہ میں کیا جائے گا۔
سکول سربراہان نے فرسٹ ٹرم امتحان کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کردیا، سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی امتحانات کے فنڈز تاحال فراہم نہیں کیے گئے۔