Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلا ذوالفقار علی زلفی میموریل ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ۔ :خداداد جمخانہ اور فالکن کلب نے کامیابی حاصل کرلی

پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیراہتمام پہلا ذوالفقار علی میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان میں منعقد ہوئی۔
مہمان خصوصی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ایمپائر کیوریٹر ملتان اسٹیڈیم بشیر کاردار تھے۔
ان کے ہمراہ ٹورنامنٹ سیکرٹری یاسر بٹ اور شاہان ذوالفقار بھی تھے۔
معزز مہمان کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار زلفی کی ملتان میں میں کرکٹ کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات ہیں۔

ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں کہ ان کی یاد میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس پر انتظامیہ کو مبارکباد ہیش کرتا ہوں۔
پہلے میچ میں بولان کلب پہلے کھیلتے ہوئے 113 رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔
نعمان جاوید۔ 37۔جنید آصف۔ 28رنز بنائے۔خداداد کی طرف سے طلحہ قیوم نے چار کھلاڑی جبکہ قیوم شہزاد اور اشفاق نے دو۔ دو۔ کھلاڑی آوٴٹ کیے۔

بعد میں کھیلتے ہوئے خداداد جمخانہ نے مطلوبہ ہدف چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

جنید اقبال نے 28ناٹ آوٴٹ ۔اصغر نے22 رنز بنائے۔ بولان کی طرف سے جنید آصف اور نعمان جاوید نے دو۔ دو کھلاڑی آوٴٹ کیے۔

دوسرے میچ میں فالکن کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 253رنز بنائے۔ عاطف رحمان۔ 83۔اویس نے 70 رنز بناے ۔
خان سپورٹس کی طرف سے شاہد اور ذیشان نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
بعد میں کھیلتے ہوئےخان سپورٹس آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 130 رنز بنا سکی ۔
نعمان۔ 37۔ شاہد۔ 27رنز بنائے۔ فالکن کی طرف سے معاذ بن اکبر اور فیصل نے دو۔ دو وکٹ حاصل کیں ۔

اس طرح فالکن کلب 123رنز سے کامیابی حاصل کی۔

نورالدین قمر، ارشاد سونی ایمپائرز تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button