ایمرسن یونیورسٹی میں 5 روزہ سالانہ سپورٹس و کلچرل گالا

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں پانچ روزہ سالانہ سپورٹس و کلچرل گالا کا انعقاد کیا گیا، جس کی افتتاحی تقریب یونیورسٹی کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔
اس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جگتار سنگھ یونیورسٹی آف پٹیالہ اور مہمان اعزاز آصف مجید چیئرمین اوائل گروپ اف انڈسٹریز تھے جبکہ صدارت وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کی۔
ان تقریبات میں پاکستان کے علاقائی رنگوں کی نمائندگی کے لئے سٹالز ،لوک مشاعرہ ،علاقائی رقص ،جبکہ کھیلوں میں انڑ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ رسہ کشی بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات کاانعقاد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر مسرت کا اظہا کیا کہ یونیورسٹی کے طلباء نے سٹالز کے ذریعے اپنے پیارے ملک پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور اس بات کے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور اس طرح کی تقاریب بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اسی کے ساتھ کھیل بھی ہماری صحت مند ذندگی کا اہم جزو ہیں اور ایمرسن یونیورسٹی اس لحاظ سے خوش قسمت واقع ہوئی ہے کہ ہمارے ہاں بہترین گراؤنڈ موجود ہیں۔
انہوں نے تقریبات کے منتظمین ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر قرات العین اور ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر شیروانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی، ان تقریبات میں یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء نے بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے اہنی دلچسپی کا بھرپور اظہار کیا۔