Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کا ایک اور اعزاز

زرعی یونیورسٹی ملتان کے اسکاؤٹ قاصد علی اور فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عثمان جمشید کو پرائم منسٹر ہاوس میں پرائم منسٹر فلڈ ہیرو ایوارڈ دیا گیا۔
یہ ایوارڈ منسٹری آف یوتھ افییرز اور ایچ ای سی کی جانب سے ملک بھر میں سے نمایاں سیلاب بحالی خدمات انجام دینے والے 50 بہترین رضاکاروں کو دیا گیا۔
رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کے طلباء طالبات کمیونٹی سروسز میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔